کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان نے آئندہ 2 روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں تمام ائیر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم بھی جاری کردیا جس میں آئندہ 2 روز کے لیے فضائی حدود بند رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔پی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی۔
بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر پاکستان کا 2 روز کے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ

ٹیگز:
پاکستان
