تربت(ڈیلی گرین گوادر)بلیدہ کے علاقے ڈبک اچانک بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دادین نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دادین موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لیویز فورس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے شواہد جمع کرلیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔دوسری جانب دشت کے علاقے مکسر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں مند کے علاقے کوہ ڈگار گوک سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت مسلم ولد نعمت اللہ سکنہ ھوزئی مند کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ واقعات کے محرکات اور ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔
بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، دشت اور مند سے بھی دو لاشیں برآمد

ٹیگز:
بلیدہ
