کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکورٹی خدشات اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی۔ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ تاہم ریلوے حکام نے وضاحت کی کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی پیسنجر ٹرین اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو چکی ہے اور اس کی سروس جاری رہے گی۔ترجمان ریلوے کے مطابق جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے، کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی۔ مسافروں کو صورتحال کے حوالے سے بروقت آگاہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ ، سیکورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ پشاور ٹرین سروس 2روز کے لیے معطل

ٹیگز:
کوئٹہ
