کوئٹہ:جعفر ایکسپریس، جو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک دن کے لیے معطل تھی، بروز جمعہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق، جعفر ایکسپریس پشاور پہنچنے کے بعد آج شام شیڈول کے مطابق واپس کوئٹہ آئے گی۔ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ جعفر ایکسپریس کی معطلی صرف ایک روز کے لیے تھی اور آج سے ریلوے خدمات معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے تھے تاکہ سفر کے دوران کسی بھی سیکیورٹی خطرے سے بچا جا سکے۔اسی طرح، ریلوے حکام نے بتایا کہ بولان میل بھی کل ہفتہ کے روز کراچی کے لیے اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی اور تمام ریلوے سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
معطلی کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

