ایس بی کے یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈاکٹر ساجدہ نورین

کوئٹہ:وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا ہے کہ ایس بی کے میں اصلاھات کے عمل کا آغاز کردیا ہے،تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے تمام اقدمات کئے جارہے ہیں، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے بات چیت کرتیہوئے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے یونیورسٹی میں مہنگے داموں اسٹام کی فروخت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایک سادہ ون پیجر حلف نامہ اپ لوڈ کیا جائے گا جسے طالبات اور والدین بھر کر جمع کروادیں انہوں نے کہا کہ کوڈ 19 کی وجہ سے ایچ ای سی کی پالیسی ہے جس پر عمل درآمد ضروری ہے تاہم سادہ کاغذ پر حلف نامہ قابل قبول ہوگا وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا ہے کہ ایس بی کے میں اصلاحات کے عمل کا آغاز کردیا ہے،تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے تمام اقدمات کئے جارہے ہیں، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے