وزیرستان (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ایک سے 3 جولائی 2025 کی شب سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ایک بڑے جتھے کی مشکوک نقل و حرکت کو بروقت شناخت کیا، جو پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ مہارت سے بھرپور آپریشن کے نتیجے میں تمام 30 فتنہ الخوارج مارے گئے۔ ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ٹیگز:
وزیرستان
