(ڈیلی گرین گوادر) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے،صہیونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے امریکی دوست ایسی باتیں کہہ رہے ہیں جو صہیونی حکومت کی کمزوری اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی عوام دشمن کے سامنے بلاخوف ڈٹے رہیں اور اپنے طرزِ عمل سے دشمن کو بتا دیں کہ وہ اس سے خوفزدہ نہیں۔
اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے،ایرانی سپریم لیڈر

