امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا دفاع ناکام ہوگیا ہے، آج بھی پیغام ہے کہ غیر مشروط سرینڈر کردے۔واشنگٹن میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران بات کرنا چاہ رہا ہے، اس نے دو ہفتے پہلے کیوں بات نہیں کی، ایران سے متعلق اب بہت دیر ہو چکی ہے، اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ ( ایران ) وائٹ ہاؤس آنا چاہتے ہیں، مگر ایک ہفتے پہلے اور اب میں بہت فرق ہے، ایران کو کئی بات جوہری معاہدے کا کہا، ایران کیلئے آج بھی پیغام ہےغیر مشروط سرینڈر کردے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا دفاع ناکام ہوگیا ہے، اس کے پاس فضائی دفاع نہیں ہے، وہ ابھی مشکل میں ہے اور آگے اسے مزید مشکل ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران 40 سال سے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کہہ رہا ہے، آئندہ ہفتہ اہم ہے، ہو سکتا ہے اس سے پہلے بڑی کارروائی ہو۔روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کی جنگ کے وقت میں صدرہوتا تو یہ جنگ نہ ہوتی۔امریکی صدر نے پاکستان کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، پاکستانی لوگ بہت اچھے ہیں۔
ایران کا دفاع ناکام ہوگیا، آج بھی پیغام ہےغیر مشروط سرینڈر کردے، ٹرمپ

