کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کے ہمراہ ایس او ایس ویلیج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی خیریت دریافت کی، اور تحائف تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایس او ایس کے نمائندوں سے ادارے کے انتظامی اور تعلیمی امور پر بریفنگ لی۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی دلجوئی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں معاشرے کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔یہ دورہ بچوں کے چہروں پر خوشی لانے کا باعث بنا اور اپنے اس عمل سے معاشرے میں یتیم بچوں کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا پیغام دیا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا ایس او ایس ویلج کا دورہ

ٹیگز:
مہراللہ بادینی
