کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی جنرل سیکریٹری گل جان کاکڑ سینئر نائب صدر صاحب جان کرد چیئرمین حاجی عبدالستار مینگل، نائب صدر صدیر خان جتک، سینئر جوائنٹ سیکریٹری علی اکبر مینگل، جوائنٹ سیکریٹری ظفر اللہ کاکڑ، فنانس سیکرٹری میر محمد اسلم بنگلزئی پریس سیکرٹری عید محمد محسود آفس سیکریٹری عید محمد لہڑی سپورٹس سیکرٹری محمد وفا لہڑی اسپورٹس سیکریٹری ٹکری محمد عباس بنگلزئی و دیگر عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی نازک صورتحال اختیا ر کر چکی ہے یونیورسٹی ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں ماہ صیام میں تنخواہیں ادا نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جس کی وجہ سے سحر و افطار کے انتظامات خواب بن کر رہ گئے صوبے کا قدیم مدر علمی کے ملازمین کو تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی ابتک نہ ہو سکی جس کی وجہ سے ملازمین دن میں روزہ رکھ کر رات کو فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں اور جامعہ ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں۔ صوبائی حکومت کی طرف سے صوبے کے اعلی تعلیمی ادارے کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اور حکومیتی بے حسی اور عدم توجہی کی وجہ سے یونیورسٹی ملازمین اور پنشنرز میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ اگر صوبائی اور مرکزی حکومت کی طرف سے موجودہ مسائل کا جلدی حل نہ نکالا گیا تو یہ قدیم مادر علمی کو مستقل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بلوچستان حکومت اربوِں روپے لیپس کرنے کے بجائے مذکورہ خطیر رقم سے مطلوبہ رقم بلوچستان یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کے مالی بحران کے خاتمے کیلئے فراہم کرے جس سے صوبے کے جامعات کے مالی بحران کا تدارک ہو سکتا ہے جاری کردہ بیان میں مر کزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مستقل حل نکالا جائے۔اورجامعہ کے موجودہ مالی بحران پر وائس چانسلربلوچستان یونیورسٹی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ورنہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جو بھی صورتحال پیدا ہو گی اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ صوبائی حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہو گی اور بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائزایسوسی ایشن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر ے گی۔
بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی نازک صورتحال اختیا ر کر چکی ہے،شاہ علی بگٹی

ٹیگز:
شاہ علی بگٹی
