کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس اعجاز احمد سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) اور بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ایڈوکیٹ راحب خان بلیدی نے درخواست کی پیروی کی، جبکہ بی یو جے کے صدر خلیل احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان کو 27 اے کے تحت پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔ کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو بی یو جے، بلوچستان بار کونسل اور انسانی حقوق کمیشن نے عدالت عالیہ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف سماعت، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

ٹیگز:
پیکا ایکٹ
