اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) سندھ کے علاقے بلڑی شاہ کریم ٹنڈو محمد خان کے تھانے کی حدودسے اغواء کی گئی لڑکی اوتھل بلوچستان سے بازیاب، تفصیلات کے مطابق ذرائع کی اطلاع پر ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن(ر) نوید عالم نے SHO اوتھل یار محمد کمانڈو کو ہدایت کی کہ ایک لڑکی (ش) کو پولیس تھانہ بلڑی شاہ کریم ٹنڈو محمد خان سندھ کے حدود سے اغواء کرکے تھانہ اوتھل کے نواحی علاقے بنودی میں واقع حاجی سعید پٹھان کے باغ میں چھپا رکھا ہے۔ SHO اوتھل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نشاندہی کی گئی جگہ پر ہاریوں کے مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے مغویہ لڑکی (ش) سکنہ گوٹھ محمد سومار ستو ضلع ٹنڈو محمد خان سندھ کو بحفاظت بازیاب کر لیاجب کہ پولیس تھانہ بلڑی شاہ کریم ٹنڈو محمد خان سندھ کے مقدمہ نمبر 18/2025 بجرم 365/بی، 34 ت/پ میں ملوث اغواء کار ممتاز خاصخیلی مکان میں موجود نہیں پایا گیا۔ جس کی گرفتاری کے لیئے علاقہ میں تلاش شروع کردی گئی ہے۔
سندھ کی حدودسے اغواء کی گئی لڑکی اوتھل سے بازیاب

ٹیگز:
سندھ
