بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا،محسن نقوی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیبرپختونخوا خصوصا کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمن نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پارا چنار آمد پر اطمینان کا اظہارکیا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کرم میں قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے۔ صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن سے دیرینہ نیاز مندی ہے۔ پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمن کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے