کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سردارعبدالجبار خلجی کی قیادت میں کوئٹہ سے اغواء ہونے والے تاجررہنماتاجر رہنما راز محمدکاکڑ کے کمسن بچے محمد مصور کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئی چیئرمین سردارعبدالجبار خلجی،،عبدالباقی کاکڑ اوردیگر نے کہا کہ کوئٹہ شہر سے دن دیہاڑے تاجر رہنما راز محمد کاکڑ کے بیٹے کا اغواء پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر کے بیٹے کے اغواء سے شہریوں اور تاجروں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے اور وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 24گھنٹے گزرنے کے باوجودپولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے معصوم بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے تاجر رہنماراز محمد کاکڑ اورانکا خاندان اذیت اور کرب سے گزرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس مغوی بچے مصور کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں اور ملزمان کو گرفتا کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اورعملی اقدامات اٹھائے جائیں۔دریں اثناء بلوچستان صرافہ ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہفتہ کو صرافہ برادری نے اپنا کاروباربند رکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
محمد نواز کا کڑ کے بیٹے کے اغواء سے شہریوں اور تاجروں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے،سردار عبدالجبار خلجی

ٹیگز:
سردار عبدالجبار خلجی
