دکی،ایف سی 87 ونگ کے کیمپ میں بریگیڈئیر نوید قلب عباس کی سربراہی میں جرگے کا انعقاد

دکی(ڈیلی گرین گوادر) ایف سی 87 ونگ کے کیمپ میں بریگیڈئیر نوید قلب عباس کی سربراہی میں جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں ایف سی 87 ونگ کے کمانڈر کرنل محمد حنیف، علاقے کے معتبرین، کول مائن اونرز، پیٹی ٹھیکداران، ورکرز فیڈریشن، لیبر فیڈریشن سمیت کوئلے کے کاروبار سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ جرگے کے شرکاء نے چند روز قبل پیش انے والے واقعے اور کول مائنز کے کاروبار کے تحفظ کے حوالے سے مختلف تجاویزات پیش کیں۔ انہوں اس بات کا بھی عہد کیا کہ ایف سی کیساتھ ملکر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ اسموقع پر بریگیڈئیر نوید قلب عباس نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ دنون پیش انیوالا واقعہ افسوسناک ہے، سفاک قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا۔ ہم سب کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے دست و بازو بننا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردون کے مزموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ نہتے مزدوروں کا خون رائگاں نہیں جانے دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے