آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر کا ایک روزہ دکی کا دورہ

دکی (ڈیلی گرین گوادر)آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر کا ایک روزہ دکی کا دورہ ایف سی 87 ونگ کے کیمپ میں انکو بریکیڈئیر نوید قلب عباس اور ونگ کمانڈر کرنل محمد حنیف خٹک نے گزشتہ روز کے واقعے کے متعلق بریفنگ دی۔آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر نے ایف سی 87 ونگ کے کیمپ میں علاقے کے معتبرین ، کول مائن اونرز ، پی ٹی تھیکداران، کول ایسوسی ایشن ، ورکرز فیڈریشن کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ علاقے کے معتبرین ، کول مائن اونرز سمیت دیگر نے درپیش مسائل بیان کئے۔ گزشتہ شب واقعے میں شہداء کیلئے دعا کی گئی۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور مل کر دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔نہتے مزدوروں کو بے دردی سے شہید کرنیوالے دہشتگرد کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت اچکا ہے۔ ایف سی بلوچستان اپنے عوام کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرتی ارہی ہیں۔ اسوقت ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کو صفا ہستی سے مٹایا جاسکے۔ کول مائن اونرز ، ٹھیکداران اور مزدوروں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاسکتا۔مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے