گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ضلع میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ صحت۔ تعلیم۔ پانی ودیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے موثر طور پر اقدامات کر رہے ہیں ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں ہم نے ہمیشہ بلا رنگ و نسل اور بلا امتیاز عوام کی بہتر خدمت کی ہے انھوں نے کہا کہ ضلع کے بنیادی مسائل سے میں بخوبی واقف ہوں اور ان کو حل کرانے کے لیے ہر ممکن طور پر میں نے اقدامات اٹھائے ہیں ہم نے ہمیشہ اجتماعی کاموں پر زور دیا ہے ضلع میں پختہ سڑکیں۔ سکولوں کی بلڈنگز۔ صحت کے حوالے سے ٹراما سنٹر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کی تمام ہسپتالوں میں ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جس سے عوام اور مریض استعفادہ حاصل کر رہے ہیں ضلع جھل مگسی کی عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ہم نے ہمیشہ عوام کے مفادات کی بات کی ہے اور ضلع میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے اور مزید بھی انشا اللہ ان کے جو بھی بنیادی مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا انھوں نے کہا کہ ہم کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی طور پر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور وہ عنلی کام کرکے دکھایا ہے انھوں نے کہا کہ ضلع جھل مگسی میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر جو جو نقصانات کیے ہیں جس میں پختہ سڑکیں اور دیگر سرکاری عمارتوں کو بھی نقصانات ہوئے ہیں ان کے ازالے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔
عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں،نوابزادہ طارق خان مگسی

ٹیگز:
نوابزادہ طارق خان مگسی
