صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکا،عمارت منہدم،متعدد افراد زخمی

صوابی(ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہوگئی۔ تھانہ صوابی سٹی کے مال خانے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ اس کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکار اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ بھی کردیا گیا ہے۔

جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکاروں نے امدادی کام شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے