بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے،میر سرفراز بگٹی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے عوام اور پاک سرزمین کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر پہنچے اور شہید کیپٹن کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا، پسماندگان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں ان کی بلوں سے نکال کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں پوری قوم کی ہے۔ شہدا کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے