کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق بلو چستان کے ضلع مستونگ، موسی خیل، بولان،لسبیلہ،قلات، سمیت آٹھ واقعات کے مقدمات انسداد دہشتگردی، قتل، ا قد ام قتل اور دیگر دفعات کے تحت سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لئے گئے واقعات کالعدم تنظیم کی جانب سے کئے گئے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی،سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق واقعات میں جاں بحق ہو نے والے افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر کے انکا ریکارڈ بھی مرتب کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج

ٹیگز:
سی ٹی ڈی
