اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ سے مشکوک بیگ برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے۔

مشکوک بیگ جلسہ گاہ سے ملحقہ مسجد میں رکھا گیا تھا، بیگ پائے جانے کے بعد پولیس نے مسجد کو خالی کروا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔

مسجد کے مہتمم کا کہنا ہے کہ مشکوک بیگ فجر کے وقت یہاں پر رکھا گیا تھا، جس جگہ بیگ رکھا گیا ہے وہ مسجد کا احاطہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے