شہیدنوابزادہ ہارون رئیسانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام بی ایف اے میں تعینات سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نوابزادہ ہارون رئیسانی شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ بی ایف اے ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں منعقدہ ریفرنس سے قبل مرحوم کی درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تعزیتی ریفرنس میں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان کے علاوہ مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز، دیگر آفیسران اور اہلکاران نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے عتیق اللہ خان نے مرحوم آفیسر نوابزادہ ہارون رئیسانی شہید کی اتھارٹی کیلئے گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کی پہلی برسی پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ نوابزادہ ہارون رئیسانی ایک محنتی آفیسر اور ہمدرد و مخلص انسان تھے جن کی کمی اتھارٹی میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال آج ہی کے دن یعنی 2 اگست 2023 کو نوابزادہ ہارون رئیسانی کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کے واقع میں شہید کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے