کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل نے پشتون باغ میں واقع ہسپتال میں خاتون کی موت کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کو پشتون باغ میں واقع ہسپتال میں خاتون کی موت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی،انکوائری کمیٹی میں ڈاکٹر سبینہ حسن بلوچ،ڈاکٹرنسیم کٹکے زئی اور شبیر احمد شامل ہے کمیٹی مذکورہ ہسپتال میں خاتون کو دی گئی طبی امداد کی رپورٹ ودیگر دستاویزات اکھٹی کریگی اور ہسپتال کی ڈاکٹر عائشہ فیض اور گائنی شعبے سے منسلک طبی ورکرز کی ڈیٹا چیک کریگی فوت ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کرتے ہوئے 3دن میں اپنا رپورٹ پیش کریگی۔3796
ڈی جی ہیلتھ بلوچستان نے پشتون باغ ہسپتال میں خاتون کی موت واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

ٹیگز:
ڈی جی ہیلتھ بلوچستان
