کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق صوبائی وزیر اور سابق سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی میں ایک نظریہ، وژن، عوامی ترقی، بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور پُرامن بلوچستان کا ایجنڈا لے کر شامل ہوئے تھے، جس کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مکمل یقین دہانی کرائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 2024ء کے انتخابات کے بعد بدقسمتی سے مرکزی قیادت کی ترجیحات میں لہو لہان بلوچستان اور یہاں کے عوام کے مسائل کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کی توقع تھی۔ ہماری انتھک محنت، قربانیوں اور مشکلات کے بعد بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت تشکیل پائی، لیکن صوبائی قیادت اور وزراء نے بھی سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کے بنیادی مسائل کو مسلسل نظرانداز کیا۔
نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری نے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ اپنے منتشر بیانیے کے ساتھ پارٹی اور حکومتی امور چلاتا رہا، اسمبلی فلور سے لے کر کابینہ تک پارٹی کے مشترکہ مؤقف کے بجائے ذاتی بیانیوں اور نقطہ نظر کو فوقیت دی جاتی رہی، جس سے نہ صرف بلوچستان کی عظیم قبائلی روایات متاثر ہوئیں بلکہ احساس محرومی، انتہا پسندی اور بے چینی میں بھی اضافہ ہوا۔ یہ طرزِ عمل پارٹی کے دستور اور نظریے کے بالکل برعکس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہر فورم پر عوامی فلاح و بہبود، خوشحالی، ترقی یافتہ معاشرے کے قیام، احساس محرومی کے خاتمے، نوجوانوں میں احساس کمتری دور کرنے، تمام اضلاع اور علاقوں میں یکساں ترقی، میرٹ کی بالادستی اور پارٹی کارکنوں کی رائے و احترام کو فوقیت دینے کی کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے مرکزی قیادت کی مصروفیات، بلوچستان کے مسائل سے چشم پوشی اور صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب سکیورٹی فورسز اور مظلوم عوام جانی نقصانات سے دوچار نہ ہوں۔ صوبے کی شاہراہیں غیر محفوظ ہیں، زمیندار، تاجر اور ٹرانسپورٹرز مشکلات کا شکار ہیں، سرحدی تجارت بند ہے اور عوام معاشی بدحالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے خوبصورت گلستانوں کے بجائے قبرستان آباد اور آبادیاں ویران ہوتی جا رہی ہیں۔
نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے واضح کیا کہ میں چیف آف جھالاوان سردار دودا خان کے فرزند اور ان کے عظیم افکار و نظریات کا پیروکار ہونے کی حیثیت سے کسی ایسے عمل یا طرزِ سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتا جو ہماری درخشندہ خاندانی اور سیاسی تاریخ پر بدنامی کا داغ بنے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات پر نہ صرف مجھے بلکہ پارٹی کے ہزاروں کارکنوں، میرے سیاسی رفقاء اور قبائلی زعماء میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے، جو اب ایک بڑے سیاسی فیصلے کی صورت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد اپنے سیاسی و قبائلی رفقاء، پارٹی کے مخلص کارکنوں اور بلوچستان کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی و قبائلی عمائدین کے ایک بڑے اجتماع اور فیصلہ کن جرگے کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ اس فیصلہ کن جرگے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے علیحدگی سمیت تمام ممکنہ سیاسی آپشنز پر غور کیا جائے گا۔