پاک افغان سرحدی علاقہ ڈک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)پاک افغان سرحدی علاقہ ڈک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نوشکی سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور اسد اللہ اپنی گاڑی میں ڈک سے نوکنڈی کی طرف آر ہے تھے جس کو لوٹنے کیلئے ڈاکوؤں نے انکی گاڑی پر فائرنگ کھول دی، گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ایک دوسری اطلاع کیمطابق نوکنڈی کے نواحی علاقہ دوربن چاہ میں گاڑیوں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کے ایک گروہ کے دو ساتھیوں کو قبائلیوں نے پکڑ کر لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے