بلوچستان اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا۔ گورنر بلو چستان ملک عبدالولی کاکڑ نے آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو سہ پہر تین بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاروں، پرنٹ ولیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا جبکہ تمام سرکا ری و غیر سر کا ری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے