تربت ڈسٹرکٹ جیل، اقدام قتل کے مقدمے میں قید نوجوان نے خودکشی کرلی

تربت(ڈیلی گرین گوادر) تربت کی ڈسٹرکٹ جیل میں اقدام قتل کے مقدمے میں قید نوجوان قیدی نےگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ تربت جیل میں قید 24 سالہ نوجوان جہانزیب نے اپنی بیرک کے عقب میں جا کر پانی کے پائپ کی مدد سےگلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کی۔کیچ کے علاقے بلیدہ سے تعلق رکھنے والاجہانزیب نامی قیدی اقدام قتل کےکیس میں جیل میں تھا۔پولیس نے لاش تربت ٹیچنگ اسپتال میں طبی معائنےکے بعد ورثا کے حوالےکردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے