خاران(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے خاران شہر اور دیہی علاقوں میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران انھوں نے لوگوں کے متاثرہ مکانات، زرعی فصلات،سڑکوں واٹر سپلائی پائپ لائنز ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کا معائنہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا،اس موقع پر محکمہ بی اینڈ ار/محکمہ ایریگیشن/محکمہ پبلک ہیلتھ/ایم ایم ڈی/پی ڈی ایم اے اور میونسپل کمیٹی حکام/ضلعی انتظامیہ ہمراہ تھے،رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے تمام متعلقہ محکموں کے حکام کو متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اور تمام نقصانات کا تفصیلی رپورٹ جلد بنانے کی ہدایت کی، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں و برفباری ہوئی ہیں اسی طرح ڈسٹرکٹ خاران میں بھی شدید بارشوں اور سیلابی پانی سے لوگوں کے مکانات، دکانیں،زرعی فصلات، زرعی زمینیں،حفاظتی بندات سمیت سڑکیں واٹر سپلائی پائپ لائنز بجلی ٹرانسفارمرز اور کمبے متاثر ہوئے ہیں جن کے نقصانات کی تفصیلات میں صوبائی حکومت وفاقی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو پیش کرونگا میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ متاثرین کی داد رسی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں میری درخواست پر پی ڈی ایم اے نے ہنگامی بنیادوں پر خاران متاثرین کے لئے سامان بھیجے ہیں جو خاران انتظامیہ کو منصفانہ انداز میں متاثرین میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہم اپنے عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں شدید بارشوں پر ہم نے ہنگامی طور پر ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی باقی متعلقہ محکموں اور و پی ڈی ایم اے حکام سمیت پارٹی رہنماوں و ورکرز کو متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو ریسکیو کرنے اور گھروں گلی محلوں سے برساتی پانی کے اخراج کی ہدایات جاری کیا تھا،رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے مزید کہا کہ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں ہم نے کوشش کی کہ بروقت بھرپور اقدامات اٹھایا جائے گے، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک ہمدرد اور خیر خواہ شخصیت ہیں ان کا بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونا خوش آئند عمل ہے وہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرینگے اس سے قبل انھوں نے مختلف پوزیشنز پر رہ کر بلوچستان کی بھرپور خدمت کی ہے وہ اپنے اتحادی پارٹی مسلم لیگ ن اور باقی اتحادیوں کے ہمراہ بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے میر شعیب نوشیروانی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے عوام کے وزیراعظم اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ وزیراعظم شہباز شریف کا رخشان ڈویڑن کے ہیڈکوارٹر خاران کا ایک دورہ ہو البتہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو انشاء اللہ جلد خاران کے دورے کی دعوت دونگا، اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی خاران سردار امین اللہ درانی/پاکستان مسلم لیگ ن رخشان ڈویژن کے سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ میر محمود خان نوشیروانی/ضلعی صدر چیئرمین میر امجد خان ملازئی/میر عبداللطیف نوتیزئی/حاجی نور احمد ملازئی/حاجی محمد اعظم مسکان زئی/حاجی اقبال ساسولی/حاجی عبید اللہ نوشیروانی/حاجی صابر علی ریکی/میر منظور رند/چیف مسعود عزیز رند/ملک جہانزیب شیخ/میر نصر اللہ سیاپاد/حاجی قاسم شیخ حسینی/حاجی عطاء اللہ ایجباڑی/نزاکت سیاپاد/مولوی اللہ داد/حاجی حبیب کبدانی/میر مختیار کبدانی/ میر فدا ریکی/نیاز اللہ بلوچ/کیلاش کٹاریہ ودیگر تھے۔
بارش متاثرین کی داد رسی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں،میر شعیب نوشیروانی

ٹیگز:
میر شعیب نوشیروانی
