اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نو منتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سیاسی عمل کو آگے بڑھانا چاہیے،پاکستان میں میں ہر ہارنے والی جماعت دھاندلی کے الزامات لگاتی ہے،پاکستان کے بنیادی مسائل کو اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمال رئیسانی نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے موقع پر بہت جذباتی ہوں، کاش آج میرے والد ساتھ ہوتے تو بہت اچھا ہوتا۔انہوں نے کہاکہ سپورٹس اور تعلیم کے فروغ کیلئے خصوصی کردار ادا کروں گا،ہم بہت آپس میں لڑ چکے،اب ہمیں ملکر پاکستان کے بارے میں سوچنا ہو گا۔
ہم آپس میں بہت لڑ چکے،اب ہمیں لکر پاکستان کے بارے میں سوچنا ہوگا،نوابزادہ جمال خان رئیسانی

