جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2024ء کو صبح دس بجے کوئٹہ میں طلب کرلیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کریں گئے اجلاس میں ملک میں ہونے والے انتخابات اور نئی صورتحال سمیت تنظیمی اور سیاسی مسائل پر حکمت عملی تشکیل دی جائے گئی تمام اراکین مرکزی کمیٹی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے