بلوچستان کے علاقے مستونگ سےساڑھے چھ من افیون برآمد

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے مستونگ سےساڑھے چھ من سے زائد افیون قبضے میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید کارروائیوں میں بلوچستان کے علاقے مستونگ کے کلی کانک میں انسداد منشیات آپریشن کے دوران 255 کلوگرام (6 من 375 گرام) افیون تحویل میں لی گئی۔

بلوچستان میں ایک اورکارروائی کے دوران لکپاس ٹول پلازہ مستونگ کے قریب 22کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارگوآفس اسلام آباد میں برطانیہ سے بھیجے جانے والے پارسل سے10.5کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے