پولیومہم کو موثر بنانے کے لیے مائیکرو پلان پر کام کیا جائے،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم کی زیر صدارت ڈی پیک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی جار اللہ خان کاکڑ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عمران خان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر قادر ہارون ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر بابر شاہد ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ ائی طارق شہباز ، سٹاف افیسر شہزاد عمرانی سمیت علماء کرام اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ 26 فروری کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے 100 فیصد نتائج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہم کو موثر بنانے کے لیے مائیکرو پلان پر کام کیا جائے انکاری اور رہ جانے والے کیسز کو زیرو سطح پر لایا جائے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے این سٹاف افیسر شہزاد عمرانی نے کہا کہ اس مرتبہ ضلع سبی میں 42 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے تحصیل سبی میں 210 ٹیمیں کام کریں گی جبکہ تحصیل لہڑی میں 79، فکسڈ سائٹ 48 ہوں گی انہوں نے بتایا کہ ضلع سبی کا ماحولیاتی سیمپل بھی لیا گیا ہے جو کہ مثبت ایا ہے ڈپٹی کمشنر سبی نے ماحولیاتی سیمپل مثبت انے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم پر مکمل توجہ دی جائے اور تمام متعلقہ افسران پولیو مہم کے حوالے سے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ ناڑی بینک کے مقام پر پرماننٹ ٹرانزٹ پوائنٹ بھی دوبارہ بحال کیا جائے گا ڈی ایچ او اور اجلاس کے شرکاء کے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ اس بار پرائیویٹ لوگوں سے زیادہ ایل ایچ ڈبلیو اور دیگر سرکاری ملازمین مہم کا حصہ ہوں گی انہوں نے کہا کہ منڈائی اور سانگان جیسے علاقوں میں مہم سات دن تک جاری رہے گی اور یہ مہم (ایس ایم ٹی) سپیشل موبائل ٹیم کے ذریعے ہوگی جس میں ڈبلیو ایچ او کا تعاون رہے گا انہوں نے کہا کہ پولیس اور لیویز فورس کے اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت نہ برتیں علماء کرام اپنے خطبات میں پولیو کے حوالے سے شعور اگاہی فراہم کریں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جتنے مسائل زیر بحث رہے ان تمام کو احسن طریقے سے حل کیا جائے گا کسی بھی افسر یا ملازم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ برتنے کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے