کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہمارا راستہ روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے، رزلٹ تبدیل کرنے کے لیے ہمارے دفاتر پر حملے کرکے بڑی تعداد میں کارکنوں کو شہید کرکے ان میں خوف پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ جمعیت علماء اسلام کے مینڈیٹ پر حملہ کیا گیا اس کو قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلوں کو آزاد امیدواروں کے نام پر آگے لانے کی کوشش ملک کیلئے خطرناک ہوگا۔
انتخابات میں ہمارا راستہ روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے،مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
