خاران، تین مختلف پولنگ سٹیشن پر یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکے، پسنی پولنگ اسٹیشن سے بم برآمد

خاران+ پسنی (ڈیلی گرین گوادر)خاران تین مختلف پولنگ سٹیشن پر یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکے، پسنی پولنگ اسٹیشن سے بم برآمددیگرے تین بم دھماکوں کی آواز سنی گئی ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پہلے خاران شہر میں واقع قلعہ سکول جوکہ ممکنہ پولنگ سٹیشن بتایا جارہا ہے، کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں واپڈا محلہ میں واقع ایک اور ممکنہ پولنگ سٹیشن پر بم حملہ ہوا ۔اس طرح ایک اور ممنکہ پولنگ سٹیشن گرلز ہائی سکول کو بھی بم حملے کا نشانہ بناکر دھماکہ کیاگیا ۔ں۔دریں اثناء گورنمنٹ ہائی اسکول ببرشور پسنی کے چاردیواری کے اندر سے ریمورٹ کنٹرول بم برامد ہواہے ۔ جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوَزل ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے