کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کے دھرنے کے پیش نظر سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

کوئٹہ : کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کے دھرنے کے پیش نظر سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا جبکہ ریڈ زون کے اطراف میں راستے بند کرنے کیلئے درجنوں ٹرک رات گئے پہنچادیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنظیم بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرگرینڈالائنس نے تنخواہوں میں 25فیصداضافے کانوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے خلاف آج کوئٹہ کے ہاکی چوک پر دھرنے کا اعلان کررکھا ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے سیکورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دیدیا ہے ریڈ زون کو بند کرنے کیلئے اتوار کی رات گئے درجنوں ٹرک پہنچادیئے گئے جس سے ریڈ زون کو جانے والی شاہراہ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے