کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور مضبوط ہے اور یہ دوستی مزید مضبوط ہوتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے رواں برس پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو ایک دہائی مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین سے تعلقات ہمیشہ سے مستحکم اور برادرانہ رہے ہیں اور اس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری اور مضبوطی آتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں چین کا کردار اہم ہے اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان اور چین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا متمنی ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی، رابطے اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن مستحکم خوشحال اور متحد افغانستان کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ پاکستان بلاک کی سیاست یا کسی بھی قسم کے زیادہ طاقت حاصل کرنے کے مقابلے کا حامی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی اور رابطوں کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابھرتے ہوئے عالمی خدشات جیسے انسان کی پیدا کردہ موسمیاتی تبدیلی کی روشنی میں تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے چین کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی 72 سال پرانی ہے جو کئی برسوں سے مضبوط ہورہی ہے اور نسلوں، سیاسی تقسیم کے باوجود اس پر اتفاق رائے ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مزید کہاکہ دونوں ممالک کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ آنے والی دہائیوں میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ رواں برس پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو ایک دہائی ہوگئی ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی نمایاں مثال ہے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔ اس منصوبے سے روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں اور پاکستان میں لوگوں کی زندگیاں بہتر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک ایک ایسا معاشی اقدام ہے جو پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش منصوبہ ہے۔انہوں نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور قومی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کے ساتھ ساتھ تنازع کشمیر پر اس کے اصولی اور منصفانہ موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے جس کے لئے ہم چین کے مسلسل تعاون اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان بھی ون چائنا پالیسی سمیت تمام بنیادی مسائل پر چین کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف پروجیکٹس میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین افغانستان کی تعمیرنو میں مدد کیلئے تیار ہمیشہ سے تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ افغانستان بھی پڑوسیوں کے دہشت گردی سے متعلق خدشات کو سنجیدہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان بھی پاکستان کا ہمسایہ اور برادر ملک ہے۔ جس طرح افغانستان سے گزشتہ کئی دہائیوں سے مشکل وقت اور جنگیں دیکھی ہیں۔ اس کے بعد افغانستان میں دیرپا امن کا متمنی ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ، چین اور پاکستان افغانستان کی اقتصادی حمایت کے لیے تیار ہیں پاکستان چین اور افغانستان کے ساتھ سکیورٹی و انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے تاکہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ عالمی برادری کا بھی فرض ہے کہ وہ طویل جنگوں کے بعد امن کی جانب گامزن افغانستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشیش کرے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لئے پاک چین دوستی اور تعاون خطے میں موجود ممالک کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں اہم ثابت ہوگا۔
پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور مضبوط ہے، سی پیک پاک چین دوستی کی لازوال مثال ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

ٹیگز:
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
