کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 40سے امیدوار صمد خان گورگج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی لے کر عوام میں گئی ہے انشااللہ بلوچستان کی عوام ہمیں مایوس نہیں کریں گے انشااللہ آٹھ فروری کو جیت انتخابی نشان ”تیر“کی ہوگی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کے ملک میں حق حکمرانی کا بول بالا کریں ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔یہ بات انہوں نے ہزارہ ٹاون میں ممتاز علی،نیو ہزارہ ٹاون کرانی روڈ،اسپنی روڈمیں مختلف کارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تو مہنگائی اور بیروزگاری ختم کرے گی پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی ایسے منصوبے دیے جن کو سراہا گیا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی عالمی سطح پر تعریف کی گئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان بے چینی کا شکاراور اپنے بہتر مستقبل کے لیے فکرمند ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحدسیاسی جماعت ہے جو نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور کااعلان کردیا ہے جس کے مطابق ملک بھرمیں 30لاکھ تک گھر بناکر غریب عوام کو مالکانہ حقوق پردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں
پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی لے کر عوام میں گئی ہے بلوچستان کی عوام ہمیں مایوس نہیں کریں گے، صمد خان گورگج

ٹیگز:
صمد خان گورگج
