بلوچستان کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 124امیدواروں کی فہرست جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 124امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔۔ صوبائی الیکشن کمشنر و مخصوص نشستوں کے ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان کی جانب سے قومی اسمبلی میں بلوچستان کی 4مخصوص نشستو ں پر 28، بلوچستا ن اسمبلی میں خواتین کی 11مخصوص نشستوں کے لئے 64خواتین جبکہ بلوچستان اسمبلی میں غیر مسلموں کے لئے مخصوص 4نشستوں پر 32امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر کے فہرست جاری کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے