شہرکی ترقی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز خورد برد کرلئے گئے، چوہدری نعیم کریم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر رہنماچوہدری نعیم کریم نے کہاہے کہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہم حلقہ پی بی 42 پی بی 43 اور این اے 263 کے کارکنوں سماجی اور سیاسی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس جل بلائیں گے تاکہ ان کی مشاورت سے سیاست کا اگلا قدم اٹھا سکیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ ماضی میں کوئٹہ شہر سے کامیاب ہونے والے نمائندوں نے عوام کی خدمت کی بجائے صرف اور صرف اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا کوئٹہ شہر آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ایسے نمائندوں کو ووٹ کے ذریعے احتساب کریں جنہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ شہرکی ترقی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈزخوردبرد کرلئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہرسے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 42،پی بی 43اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنماوں اور مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے رہنماوں کااہم اجلاس جلد بلاکر آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔