بولان(ڈیلی گرین گوادر)کچھی لیویز کی کھٹن میں ایک اور کاروائی مطلوب ملزم دوران چیکنگ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن(ر)جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سنی فتح خان بنگلزئی کی نگرانی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ کھٹن محمد یاسین کیو آر ایف انچارج سعید احمد اور کمانڈو لیویز نے دوران سنیپ چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم محمد حنیف ولد موسی خان قوم مہہ سکنہ مہہ کو مقدمہ فرد نمبر 13/11 بجرم زیر دفعہ 392 /34 میں حسب ظابطہ گرفتار کرلیا گیا مزید تفتیش کھٹن لیویز کررہی ہے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مفرور ملزمان جرائم پیشہ عناصر کیخلاف انتظامیہ متحرک ہے شر پسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے کچھی کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہر ممکن طور پر عوام کو امن کی فضا فراہم کرنے کیلئے کوششیں ناگزیر ہیں۔
کچھی لیویز کی کاروائی مطلوب ملزم دوران چیکنگ گرفتار

ٹیگز:
کچھی
