قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں جوڈیشل لاک اپ سے 6خطرناک قیدی لاک اپ توڑ کر فرار ہوگئے۔قلات پولیس کے مطابق گزشتہ رات 6خطرناک قیدی جوڈیشل لاک اپ توڑنے کے بعد جیل کی دیوار کو پھلانگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،قیدیوں میں 302 کے قیدی بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فرار ہو نے والے قیدیوں میں محمدعارف،عبدالقیوم، نصیراحمد،نبی بخش،محمد اسماعیل اورعبدالحفیظ شامل ہیں،پولیس نے فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کردی۔
قلات، جوڈیشل لاک اپ سے 6خطرناک قیدی لاک اپ توڑ کر فرار

ٹیگز:
جوڈیشل لاک اپ
