اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)صدرعارف علوی نےاحد چیمہ کوعہدےسےہٹانےکی منظوری دےدی ہے۔نگران وزیراعظم نےاحدچیمہ کوعہدےسےہٹانےکی سمری صدرمملکت کوارسال کی تھی۔صدرمملکت نےمنظوری آئین کےآرٹیکل48ایک کےتحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پردی۔
قبل ازیں وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نئے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر کیلئے افسران کا پینل تجویز کریگا۔وزارت داخلہ نئے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر کیلیے وزیراعظم کو سمری بھیجے گی۔

