نیب نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا ہے۔نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 2 ملزمان کے نام شامل ہیں۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر اور کیس کے ہمراہ ریفرنس دائر کیاْ۔احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فرد جرم سمیت سائفر کیس کی اب تک کی پوری کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سائفر کیس کی اب تک کی کارروائی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے کر مجھے کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 23 نومبر سے اب تک کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، 12 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں ہماری درخواست مسترد کی۔درخواست میں مزی کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13 (2)(3) میں لفظ شکایت کی درست تشریح نہیں کی جبکہ قانون میں لفظ “شکایت”کی تشریح واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سائفر کیس ایف آئی آر اور پولیس رپورٹ کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اسپیشل قانون ہے جو عام قانون سے مختلف ہے، اسپیشل لاء ہونے کی وجہ سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے