کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر زراعت و کو اپریٹو سردار آصف الرحمن دومڑ نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں ٹیلنٹ کا کھیل کا سامان حکومت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل اوپن کراٹے چمپئن شپ فائٹ جیتنے والے کراٹے کھلاڑی فدامحمد دومڑ کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرنے کے موقع پر کہی۔ اور انہوں نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے فدامحمد دومڑ کو تلقین کی وہ محنت ولگن سے اپنی پریکٹس جاری رکھتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنی ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے میرا تعاون آپ کے ساتھ ہے ان کا کہنا تھا کہ قدرت نے زرخیز سرزمین کو ہر نعمت اور ٹیلنٹ سمیت صلاحیتوں سے نوازا ہے فدا شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا اگر محکمہ سپورٹس ہمارے کھیل پسند کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے تو ہمارے نوجوانوں کی بڑی تعداد بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا سکتے ہیں جس سے صوبے اور ملک کا نام روشن ہو گا فدا محمد دومڑ کی صوبے کے لیے سپورٹس خدمات قابل ستائش ہیں ان کا کہنا تھا کھلاڑی ملک و قوم کے سفیر ہوتے ہیں آگے بھی بلوچستان و پاکستان کا نام روشن کرنے اور سر بلندی کے لیے سبز ہلالی پرچم کی عظمت کے لیے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
کھلاڑی ملک و قوم کے سفیر ہوتے ہیں انکی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے، آصف الرحمن دومڑ

ٹیگز:
آصف الرحمن دومڑ
