کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ہمیں اپنی سماجی ضرورت کے مطابق اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے درمیان اشتراک پیدا کرنا ہوگا. یہ حقیقت ہے کہ حکومت لاکھوں افراد کو روزگار فراہم نہیں کر سکتی جس کیلئے ہمیں اپنے پرائیویٹ سیکٹر کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہوگا. جاب فیئر کے انعقاد کے باعث بیوٹمز یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کو بیک وقت نیشنل اور انٹرنیشنل کمپنیوں تک رسائی اور فکری رہنمائی ملتی ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایجنئیرنگ اینڈ منجمنت سائنسز میں باقاعدہ جاب فیئر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. جاب فیئر میں مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ بینکوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے. گورنر بلوچستان فرداً فرداً ہر اسٹال میں گیے جہاں انھیں کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنے اپنے ادارے کی کارکردگی، پروڈکٹس اور روزگار کے مواقع کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے علم و تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ بیروزگار کے مسئلہ سے نمٹنا تنہاء حکومت کیلئے ممکن نہیں لہذا اس سلسلے میں حکومت کو صعنت و تجارت سے وابستہ افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مواقع فراہم کرنا چاہیے تاکہ وہ بیروزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکیں.
ہمیں اپنی سماجی ضرورت کے مطابق اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے درمیان اشتراک پیدا کرنا ہوگا، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
