کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی سے اسپیشل سیکریٹری داخلہ محمد ناصر دوتانی نے اہم ملاقات کی ملاقات میں صوبے میں امن و امان اورسیکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و امان سیکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔اس موقع پر نگران وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی۔میر زبیر جمالی کی جانب سے محکمہ داخلہ بلوچستان کی کارکردگی کوبھی سراہا۔
نگران وزیر داخلہ بلوچستان سے اسپیشل سیکریٹری داخلہ محمد ناصر دوتانی کی ملاقات، امن و امان کے صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
نگران وزیر داخلہ
