خاران(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان سابق کور کمانڈر و سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی ضلعی صدر میر شیرباز خان ساسولی حاجی آغا خان ریکی میر شیرباز خان ساسولی و دیگر کے ہمراہ کیڈٹ کالج خاران کا دورہ کیا پرنسپل کیڈٹ کالج خاران کرنل ایاز خان نے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کو کیڈٹ کالج خاران کے مسائل کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی، اور کلاسز، لائبریری اور کینٹین کا دورہ کرایا، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے زیر تعمیر کام کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان بچوں کو دیکھ کافی خوشی محسوس کر رہا ہوں، جب ایک جنرل عبدالقادر بلوچ خاران سے نکل کر کیڈٹ کالج، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، گروک ڈیم، ٹرانسمیشن لائن، خاران یکمچ روڑ، ماشکیل ٹو نوکنڈی، بیسمہ ٹو نال روڑ بنا کر کور کمانڈر گورنر و وفاقی وزیر بن سکتا ہے تو میرے یہ کیڈٹس بچے جب یہاں سے معیاری تعلیم حاصل کر کے نکلیں گے تو نہ صرف خاران پورے بلوچستان کا نقشہ بدل دیں گے، کیڈٹ کالج اسٹاف کی قابلیت اور اسٹوڈنٹس کی دلچسپیوں کو سراہا گیا اور جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے پرنسپل کیڈٹ کالج خاران کرنل ایاز خان کو یقین دہانی کرایا کہ کیڈٹ کالج کے تمام تر مسائل کے حل کے لئے جہاں اور جس کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے جانے کے لئے تیار ہوں تا کہ کیڈٹ کالج خاران مکمل فنکشنل رہے۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر شیرباز خان ساسولی کے زیر صدارت 56 واں یوم تاسیس کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے جنرل باڈی اجلاس منعقد کی گئی جس کے مہمان خاص پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان سابق کور کمانڈر و سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، مرکزی رہنما چیرمین میونسپل کمیٹی خاران میر نورالدین نوشیروانی، مرکزی رہنما میر محمد اکرم راسکوئی تھے جبکہ جنرل باڈی اجلاس کی کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبارک علی بادینی نے چلایا، جلسہ عام کے حوالے سے مخلتف ایجنٹوں پے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، میر نورالدین نوشیروانی، میر محمد اکرم راسکوئی، میر محمد اعظم ریکی و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام عوام کی پارٹی ہے، شہدا کی پارٹی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی جناب شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک کی تاریخ کا موازنہ کیا جائے تو ہمیں پتا چلے گا کہ اس پارٹی نے ملک و قوم کے لئے کتنی قربانیاں دی ہیں، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کا سیاسی مسکن ہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ جس طرح پنجاب کے پی اور سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ہولڈ ہے بلوچستان میں بھی اکثریت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی اپنے گورنمنٹ لا کر بلوچستان میں تعمیر و ترقی کا نیا جال بچھا دے گا کیوں کہ زرداری بلوچستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں بلوچ قوم خصوصا نوجوان نسل کی محرومیت کا ہمیں احساس ہے، محرومیت کا خاتمہ ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی کا وژن ہے، یوم تاسیس کے حوالے سے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ 30 نومبر کو پورا بلوچستان کوئٹہ آئے گا خاران واشک سے ہزاروں لوگ کوئٹہ لے جائیں گے، بلوچستان کے کونے کونے گھر گھر پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہوگا، 56 واں یوم تاسیس کے حوالے سے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی، اس موقع پر سیاسی و قبائلی شخصیت حاجی آغا خان ریکی، حاجی آحمد جان آلہ زئی سمیت پارٹی کے سئینر قیادت یونین چیرمینز، میونسپل کمیٹی کونسلران کے ساتھ ساتھ پارٹی ورکرز نے کثیر تعداد میں شریک تھے۔
خاران سمیت پورے بلوچستان کا نقشہ بدل دیں گے،جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ

ٹیگز:
خاران
