بدنام زمانہ ڈیٹھ اسکواڈ کے ذریعے ہمیں ڈرانے کے حربے پرانے ہیں، سرداراخترجان مینگل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ایک بدنام زمانہ ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے بی این پی خضدار کے صدر شفیق الرحمن ساسولی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ یہ ہمارے کارکنوں کو ڈرانے کا پرانا حربہ ہے لیکن بی این پی کبھی بھی اس طرح کے دباؤ کے سامنے کمزور نہیں ہوئی۔ ہم نے ڈکٹیٹر مشرف کے ظلم کو برداشت کیا۔ 700 سے زائد کارکن گرفتار ہوئے، 70 شہید ہوئے لیکن ان مظالم نے ہمیں اپنی جدوجہد سے نہیں روکا۔ہم پولٹری فارم کے اداروں میں تیار نہیں کہ یہ خطرات ہم پر اثر انداز ہوں گے۔