مارواڑکوئلہ کی کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ایک کانکن جاں بحق

کوئٹہ: کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلہ کی کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ایک کانکن جاں بحق دو کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دیگر کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رہا، ڈائر یکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں واقعہ ایک کوئلہ کان میں میتھین گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا جس کے باعث کان بیٹھ گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیاگیا انہوں نے بتایا کہ کان میں حادثہ 800فٹ کی گہرائی پر پیش آیا ریسکیو آپریشن کے دوران دو کانکنوں کو زندہ بچالیا گیا جبکہ محمد رحیم نامی ایک کانکن کی لاش نکال کی گئی انہوں نے بتایا کہ کان میں گیس کا اخراج زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم جمعرات کی رات کو آپریشن مکمل ہونے کی توقع ہے دوسری جانب ریسکیو حکام نے جاں بحق کان کن کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقے مسلم باغ روانہ کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے