سوات،مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات(ڈیلی گرین گوادر)سوات میں مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوف زدہ ہوگئے۔

زمین لرزی تو شہری گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔زلزلہ پیماہ مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے